3

مکتوب 121: اس بیان میں کہ یہ راہ سب سات قدم قرار پایا ہے اور بعض یار چھ قدم پر پہنچے ہیں


مکتوب 121

اس بیان میں کہ یہ راہ سب سات قدم قرار پایا ہے اور بعض یار چھ قدم پر پہنچے ہیں۔ میر محمد نعمان کی طرف لکھا ہے ۔


میر صاحب بہت دعوات مطالعہ فرمائیں، مدت ہوئی کہ آپ نے اپنے احوال سے اطلاع نہیں دی اور یہاں کے فقراء کی خبر نہیں لی۔ اللہ کی حمد اور اس کا احسان ہے کہ فقرا ، خوشحال ہیں۔ فقیر مختصر طور پر تھوڑا سا حال بیان کرتا ہے ۔


اے محبت کے نشان والے یہ راستہ سب سات قدم پر قرار پایا ہے۔ بعض یاروں نے اپنا کام چھ قدموں تک پہنچایا ہے اور بعض نے پانچ قدم تک اور ایک گروہ نے چار قدم تک اور ایک گروہ نے تین قدم تک اپنے اپنے درجوں کے اختلاف کے بموجب اور جب تین قدم والا بھی لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے تو وہ لوگ جو ان سے آگے قدم رکھتے ہیں کیسے فائدہ نہ پہنچا سکیں گے۔ بلند ہمتی درکار ہے تا کہ ہیچ و پوچ پر کفایت نہ ہو اس سے زیادہ لکھنا وقت کے مناسب نہ تھا۔

والسلام

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا