مکتوب 122
بلند ہمتی پر ترغیب دینے اور ہر چیز پر جو ہاتھ میں آئے توجہ نہ کرنے کے بیان میں مُلا طاہر بدخشی کی طرف لکھا ہے۔
مولانا محمد طاہر معذور ہیں۔ مولانا یار محمد ہماری نقل و حرکت کی وجہ بیان کریں گے جب آپ ہندوستان کے سفر کا ارادہ مصمم رکھتے ہیں جائیں اور اہل عیال کی خبر لیں ۔ الباقی عند التلاقی مشہور خبر ہے ۔ دوام حضور اور غیروں کی صحبت سے بچنا ضروری ہے ۔ ہمت کو بلند رکھنا چاہئے اور جو کچھ ہاتھ میں آجائے اس میں مشغول نہ ہونا چاہئے ۔
ما از پے تورے کہ بومشرق انوار
از مغربی و کوکب و مشکوة گزشیتم
ترجمہ : ہمیں اس نور کی خاطر جو ہے انوار کا مشرق
نہ حاجت ہے ستارے کی نہ سورج چاند و مشعل کی
اس زمانہ کے اکثر فقرا مقام ری اور اکتفا ( یعنی سیراب ہونے اور کفایت کرنے ) پر اقامات رکھتے ہیں یعنی آگے ترقی نہیں کرتے۔ ان کی صحبت زہر قاتل ہے ان سے ایسا بھا گو جیسا شیر سے اور واقعات کا کچھ اعتبار نہ کریں کیونکہ تاویل کا میدان بہت وسیع ہے اور ہرگز خواب و خیال پر فریفتہ نہ ہو جا ئیں۔
كَيْفَ الْوُصُولُ إِلى سُعَادَ وَ دُونَهَا
قَلَلِ الْجِبَالِ وَدُونَهُنَّ خَيُوق
ہائے پہنچوں کس طرح میں یار تک
راہ میں ہیں پر خطر کوہ اور غار
والسلام