2

مکتوب 123: اس بیان میں کہ نفل کا ادا کرنا خواہ حج ہی کیوں نہ ہو ۔ اگر فرض کے فوت ہو جانے کو مستلزم ہے تو وہ لایعنی میں داخل ہے


مکتوب 123

اس بیان میں کہ نفل کا ادا کرنا خواہ حج ہی کیوں نہ ہو ۔ اگر فرض کے فوت ہو جانے کو مستلزم ہے تو وہ لایعنی میں داخل ہے۔ ملا طاہر بدخشی کی طرف صادر فرمایا ہے:

میرے بھائی نیک بخت کا ( کہ اپنے نام کی طرح تعلقات کی آلودگی سے ہمیشہ پاک رہیں ) مکتوب مبارک صادر ہوا۔ اے بھائی حدیث میں آیا ہے۔ عَلَامَةُ إِعْرَاضِهِ تَعَالَى عَنِ الْعَبْدِ اشْتِغَالُهُ بمَالَا يَعْنِيهِ بندے کا لا یعنی باتوں میں مشغول ہونا بندہ کی طرف سے خدا کی رو گردانی کی علامت ہے ۔ فرض کو چھوڑ کر نفل میں مشغول ہونا لا یعنی میں داخل ہے ۔ پس اپنے احوال کی تفتیش کرنا ضروری ہے تا کہ کس چیز میں مشغول ہے۔ نفل میں یا فرض میں ۔ ایک نفلی حج کے لئے اتنے ممنوعات کا مرتکب نہ ہونا چاہئے ۔ اچھی طرح ملاحظہ کریں ۔

اَلْعَاقِلُ تَكْفِيهِ الْإِشَارَةُ
عقلمند کے لئے ایک ہی اشارہ کافی ہے۔

وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ عَلى رُفَقَائِكُمْ

آپ پر اور آپ کے دوستوں پر سلام ہو۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا