2

مکتوب 134: تسوف یعنی سوف افعل کہنے سے منع کرنے میں


مکتوب 134

تسوف یعنی سوف افعل کہنے سے منع کرنے میں ملا محمد صدیق کی طرف لکھا ہے:

حق تعالیٰ سید المرسلین صلى الله عليه وسلم کے طفیل قرب کے درجوں میں بے اندازہ عروج کرامت فرمائے۔ اے محبت کے نشان والے الوقت سيف قاطع وقت کاٹنے والی تلوار ہے۔ معلوم نہیں کل تک فرصت دیں یا نہ دیں۔ ضروری کام آج ہی کرنا چاہئے اور غیر ضروری کام کو کل پر ڈالنا چاہئے ۔ عقل کا حکم یہی ہے ۔ عقل معاش کا نہیں بلکہ عقل معاد کا ۔ اس سے زیادہ کیا لکھا بجائے ۔

والسلام

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا