2

مکتوب 141: اس بیان میں کہ اس کام میں عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے


مکتوب 141

اس بیان میں کہ اس کام میں عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے ۔ مُلا محمد قلیج کی طرف لکھا ہے۔

حق تعالی سید المرسلین صلى الله عليه وسلم کے طفیل درجات عطا فرمائے ۔ احوال قلبی کی نسبت آپ نے کبھی کچھ نہیں لکھا کہ کیا حال ہے۔ کبھی کبھی اس بارے میں لکھتے رہا کریں کہ غائبانہ توجہ کا باعث ہو۔ اس کام میں عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے۔ اگر اس وقت ترقی مفہوم نہیں ہوتی تو کچھ غم نہیں جب اخلاص پر استقامت حاصل ہے تو امید ہے کہ سالوں کا کام گھڑیوں میں میسر ہو جائے گا۔

والسلام ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا