2

مکتوب 143: اس بیان میں کہ جوانی کے وقت کو غنیمت جانیں اور لہو ولعب میں صرف نہ کریں


مکتوب 143

اس بیان میں کہ جوانی کے وقت کو غنیمت جانیں اور لہو ولعب میں صرف نہ کریں۔ مُلا شمس الدین کی طرف لکھا ہے۔

محب فقراء مولانا شمس الدین کو اللہ تعالیٰ توفیق بخشے کہ جوانی کے وقت کو غنیمت جان کر کھیل کود اور لہو لعب میں صرف نہ کریں اور جوز و مویز کے عوض ہاتھ سے نہ دیں کہ آخر ندامت و پشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا اور کچھ فائدہ نہ ملے گا۔ اطلاع دینا شرط ہے پنج وقت نماز کو جماعت سے ادا کریں اور حلال کو حرام سے تمیز کریں۔ عاقبت کی نجات صاحب شریعت علیہ الصلوۃ والسلام کی تابعداری میں ہے۔ فانی لذتوں اور ہلاک ہونے والی نعمتوں کو منظور نظر نہ رکھیں ۔ وَاللهُ سُبْحَانَهُ مُوَفِّقُ الخَيْرَاتِ حق تعالیٰ نیکیوں کی توفیق دینے والا ہے۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا