2

مکتوب 146 : سبق کے تکرار پر نصیحت کرنے میں


مکتوب 146

سبق کے تکرار پر نصیحت کرنے میں شرف الدین حسین بدخشی کی طرف صادر فرمایا ہے۔

میرے فرزند شرف الدین حسین کا خط پہنچا۔ اللہ تعالیٰ کی حمد اور احسان ہے کہ آپ کو فقراء کے یاد کی سعادت حاصل ہے۔ دو سبق جو آپ نے حاصل کئے تھے ۔ اس کے تکرار سے وقت کو آباد رکھیں اور فرصت کے ہاتھ سے نہ دیں ایسا نہ ہو کہ دنیائے فانی کا کروفر بھلا دے اور چند روزہ شان و شوکت بے مزہ کر دے۔


ہمہ اندرز من تبو این است
که توطفلی وخانه رنگین است

ترجمہ: نصیحت میری تجھ سے ساری یہی ہے
کہ رنگین گھر اور تو بچہ ابھی ہے

یہ کس قدر بڑی نعمت ہے کہ حق تعالیٰ اپنے بندے کو جوانی میں تو بہ کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت بخشے کہہ سکتے ہیں کہ تمام دنیا کی نعمتیں اس نعمت کے مقابلہ میں ایسی ہیں جیسے دریائے عمیق کے مقابلہ میں شبنم کا قطرہ کیونکہ وہ نعمت حق تعالیٰ کی رضامندی کا موجب ہے جو تمام دینوی اور اخروی نعمتوں سے بڑھ کر ہے۔ ورضوان من الله اکبر اور اللہ کی رضامندی سب سے بڑی نعمت ہے۔ وَالسَّلامُ عَلَى مِنَ اتَّبَعَ الْهُدى وَالْتَزَمَ مُتَابَعَةِ الْمُصْطَفَى عليه وَعَلَى الهِ الصَّلَوَاتُ وَالتَّسْلِيمَاتُ اور سلام ہو اس شخص پر جو ہدایت کی راہ پر چلا اور حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی متابعت کو لازم پکڑا ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا