مکتوب 150
اس بیان میں کہ مطلوبیت کے لائق سوائے حضرت واجب الوجود تعالی و تقدس کے اور کوئی نہیں ہے۔ خواجہ محمد قاسم کی طرف لکھا ہے۔
میرے بھائی خواجہ محمد قاسم کا محبت نامہ پہنچا۔ بہت خوشی ہوئی ۔ دنیاوی حالات کی پراگندگی اور ظاہری احوال کے تفرقہ سے دل تنگ نہ ہوں کہ وہ اس لائق نہیں ہیں کیونکہ یہ جہان مقام فنا میں ہے۔ حق تعالیٰ کی رضا مندی میں ہے۔ بسر کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں تنگی ہو یا آسانی مطلوبیت کے لائق واجب الوجود کی ذات پاک کے سوا کچھ نہ جاننا چاہئے۔ خاص کر آپ جیسے بزرگ لوگوں کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔ باوجود اس کے اگر کسی خدمت و کام کے لئے فقیر کو اشارہ کریں تو بڑی احسان مندی ہے۔ اس میں کوشش کی جائے گی ۔
والسلام ۔
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا