2

مکتوب 156: اہل اللہ کی صحبت کی ترغیب میں


مکتوب 156

اہل اللہ کی صحبت کی ترغیب میں میاں مزمل کی طرف صادر فرمایا ہے:

وہ خط جو آپ نے قاضی زادہ جالندھری کے ہاتھ بھیجا تھا اس نے دہلی میں پہنچایا اللہ کی حمد اور اس کا احسان ہے کہ آپ کو فقراء کی محبت حاصل ہے اور الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ کے مضمون کے موافق آپ انہی کے ساتھ میں ماہ رجب اگرچہ وقت و زمانہ کے لحاظ سے نزدیک ہے لیکن حقیقت میں بہت دور ہے ۔


فراق دوست اگر اندک اندک نیست
در دن دیده اگر نیم موست بسیار است

ترجمہ: فراق یار تھوڑا بھی بہت ہے حق میں عاشق کے
اگر ہے بال آدھا بھی بہت تکلیف دیتا ہے
۔
جب آپ نے حق داروں کے حقوق کو مدِنظر رکھ کر اس مطلب کو اختیار کیا ہے تو اسی طرح یں۔ فقیر بھی ماہِ رجب تک شاید یہاں ہی رہے گا ۔ واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ مَرْجِعُ الْمَابُ: بهر حال چند روزہ عمر کو فقراء کی خدمت میں بسر کرنا چاہئے ۔ وَاصْبِرُ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمُ بِالْغَدَوَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ( روک رکھ اپنے نفس کو ان لوگوں کے ساتھ جو صبح و شام اللہ تعالیٰ کو پکارتے ہیں اور اسی کے طالب ہیں ) خود نص قاطع ہے کہ حق تعالیٰ نے اپنے حبیب صلى الله عليه وسلم کو اس کی طرف امر فرمایا ہے۔

ایک بزرگ فرماتے ہیں الہی یہ کیا ہے جو تو نے اپنے دوستوں کو عطا کیا ہے کہ جس نے ان کو پہچانا اس نے تجھ کو پالیا اور جب تک تجھ کو نہ پایا انکو نہ پہچانا ۔ رَزَقَنَا اللهُ تَعَالَى وَإِيَّاكُمُ مُحِبَّةَ الطَّائِفَةِ الْعُلِيَّةِ الشَّرِيفَةِ – اللہ تعالیٰ ہم کو اور آپ کو اس بزرگ اور شریف گروہ کی محبت عطا فرمائے ۔ آمین۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا