مکتوب 177
اہل سنت و جماعت شکر اللہ تعالیٰ سعیہم کی آرائے صائبہ کے موافق عقائد درست کر نے کی ترغیب میں جمال الدین حسین بدخشی کی طرف لکھا ہے:
خواجہ جمال الدین حسین جوانی کے وقت کو غنیمت جانیں اور جہاں تک ہو سکے حق تعالیٰ کی رضا مندی میں صرف کریں۔ یعنی اول لازم ہے کہ اپنے عقائد کو اہل سنت و جماعت شکر اللہ تعالیٰ سعیہم کی بے خطا راؤں کے موافق درست کریں۔ دوسرا احکام شرعیہ فقیہہ کے موافق عمل کریں اور تیسر ا صوفیہ کرام قدس سرہم کے بلند طریقہ پر سلوک کریں ۔ وَ مَنْ وُفق لهذا فقد فرزا عَظِيماً وَ مَنْ تَخَلَّفَ عَنْ هذَا فَقَدْ خَسِرَ حُسْرَاناً مبيناً: جس کو ان سب کی توفیق حاصل ہوگئی وہ دونوں جہان میں بڑا کامیاب ہو گیا اور جو ان سے محروم رہا اس کو بڑا خسارہ حاصل ہوا۔
خواجہ محمد صالح کے فرزندوں کی خدمت و تواضع کو بڑی سعادت سمجھیں کیونکہ وہ خدمت حقیقت میں خواجہ مشار الیہ کی مددو اعانت ہے جو خدائے تعالیٰ کے مقبولوں میں سے ہے ۔
وادیم تر از گنج مقصود ونشاں
ترجمہ: تجھے گنج مقصود بتلایا ہم نے
والسلام