مکتوب 179
نصیحت کے بارے میں میر عبداللہ بن میر نعمان کی طرف لکھا ہے:
اللہ تعالیٰ میرے فرزند عزیز کو اپنے نام کی طرح بندہ بننے کی توفیق بخشے۔
میرے فرزند! موسم جوانی کی غنیمت جان کر علوم شرعی کے حاصل کرنے اور ان علوم کے مطابق عمل کرنے میں مشغول رہیں اور کوشش کریں کہ یہ قیمتی عمر بیہودہ باتوں میں صرف نہ ہو جائے اور کھیل کود میں برباد نہ ہو جائے۔
دوسرا یہ کہ تمہارے والد بزرگوار چند روز تک تم سے آملیں گے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ان کے پہنچنے تک متعلقین کی اچھی طرح خبر رکھیں۔
پدر خویش باش گرمری
ترجمہ: اگر تو مرد ہے باپ اپنا آپ ہی بن جا
والسلام
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا