مکتوب 199
ورد اور مشغول کے قبول فرمانے میں جس کی طلب کی گئی تھی مُلا محمد امین کابلی کی طرف لکھا ہے:
مبارک خط جو محبت و اخلاص کی زیادتی سے بھرا ہوا اور دوستی و خلوص پر شامل تھا پہنچا اور خوشی کا باعث ہوا۔ حق تعالیٰ آپ کو عافیت بخشے ۔ آپ نے چونکہ کسی ورد کی طلب ظاہر کی تھی اس لئے برادر سعادت مند مولانا محمد صدیق کو بھیجا گیا ہے تا کہ اس طریقہ علیہ کے ذکر میں آپ کو مشغول کریں اور جو کچھ فرما ئیں اس کے بجالانے میں بڑی کوشش کریں ۔ امید ہے کہ بہت فائدے حاصل ہونگے چونکہ ذکر کا تلقین کرنا صرف لکھنے ہی سے کافی نہ تھا اور حضور اور صحبت سے تعلق رکھتا تھا۔ اس لئے برادر مذکور کو بھیجنے کی تکلیف دی گئی ہے ۔
والسلام ۔
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا