2

مکتوب 205: اس بیان میں کہ اصلی مقصود صاحب شریعت صلى الله عليه وسلم کی متابعت


مکتوب 205

اس بیان میں کہ اصلی مقصود صاحب شریعت صلى الله عليه وسلم کی متابعت خواجہ محمد اشرف کابلی کی
طرف لکھا ہے:

اللہ تعالیٰ آپ کو حضرت مصطفیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی کمال متابعت سے مشرف فرمائے کیونکہ صدیقین کی اصلی غرض اور مقصود یہی ہے اور اس کے سوا سب کچھ جھوٹے وہم اور بے ہودہ خیالات ہیں ۔ حق تعالیٰ آپ کو اور ہم کو ان سے بچائے۔ والسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وَالْتَزَمَ مُتَابَعَةَ الْمُصْطَفَى عَلَيْهِ وَ عَلَى الِهِ الصَّلَوَاتُ وَالتَّسْلِيْمَاتُ دَائِماً اور سلام اس شخص پر جس نے ہدایت پائی اور حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی متابعت کو ہمیشہ لازم پکڑا۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا