2

مکتوب 236: بعض اسرار کے بیان میں مخدوم زادہ میاں شیخ محمد صادق سلمہ اللہ تعالی کی طرف


مکتوب 236

بعض اسرار کے بیان میں مخدوم زادہ میاں شیخ محمد صادق سلمہ اللہ تعالی کی طرف صادر فرمایا ہے۔


حمد وصلوٰۃ کے بعد میرے فرزند ارشد کو معلوم ہو کہ تمہارے خط سے جو تم نے احوال کی شرح میں لکھا ہوا تھا۔ ایسا مفہوم ہوا تھا کہ تم کو ولایت خاصہ محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے ساتھ مناسبت پیدا ہوگئی۔ اس بات سے خداوند جل سلطانہ کا شکر بجالایا کہ بہت مدت سے یہ آرزو تھی کہ یہ دولت تمہیں حاصل ہو جائے ۔ اب امیدوار ہو کر اس طرف متوجہ ہوتا ہے کہ تم کو اس دولت کی طرف جذب کرے۔ اتفاقاً اس جستجو میں تم کو ولایت موسوی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام میں داخل پایا اور وہاں سے بھینچ کر دائرہ ولایت خاصہ میں داخل کیا ۔ لِلَّهِ سُبْحَانَهُ الْحَمْدُ وَالْمِنَّةُ عَلَى ذلِكَ اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کا احسان ہے اور جب تم کو قسر و جبر سے اس ولایت میں لائے ہیں اس لئے میں روز سے زیادہ ہوئے ہیں کہ تم کو اپنی بغل میں نگاہ رکھ کر پرورش کرتا ہے۔ معلوم نہیں کہ اس نسبت کے ضعف سے تمہیں معلوم ہوا ہوگا اور اب چونکہ یہ نسبت قوی ہوگئی ہے۔ امید ہے کہ تم کو بھی معلوم ہو جائے گا اور حضرت حق سبحانہ کے انعامات کی نسبت جو پے در پے اس عاصی کے حق میں پہنچ رہے ہیں کیا لکھے

من آں خاکم کہ ایر نو بہاری
کند از لطف برمن قطره باری


اگر بر روید از تن صد زبانم
چو سبز از لطفش کے توانم

ترجمہ: ہوں وہ مٹی کہ ابر نو بہاری
کرے شفقت کی مجھ پر قطرہ باری

اگر ہر بال میں میرے زباں ہو
تو پھر بھی شکر نعمت کب عیاں ہو

دوسرا یہ ہے کہ فرزند عزیز محمد سعید نے جو اپنے مکتوب میں اپنے احوال کو ظاہر کیا تھا بہت ٹھیک ہیں اور اس خصوصیت کے ساتھ یاروں میں سے کم کسی کو حاصل ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو بھی ولایت خاصہ سے مشرف فرمائے گا اور فرزندی محمد معصوم بالذات اس دولت کے قابل ہے۔ حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ اپنے حبیب صلى الله عليه وسلم کے صدقے قوت سے فعل میں لائے ۔


نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا