2

مکتوب 271: ایک واقع کے استفسار کے حل میں شیخ حسن بر کی کی طرف صادر فرمایا


مکتوب 271

ایک واقع کے استفسار کے حل میں شیخ حسن برکی کی طرف صادر فرمایا ہے:-

الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفیٰ اللہ کی حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو ۔

میرے معزز بھائی شیخ حسن ( کہ خدائے تعالیٰ اس کے حال کو اچھا کرے اور اس کو اپنے کمال تک پہنچائے ) مکتوب مرغوب پہنچا۔ وہ واقع جو آپ پر ظاہر ہوا تھا اور آپ نے لکھا تھا اس کا حال واضح ہوا۔ آپ امیدوار ہیں اور جو کچھ آپ کو امر کیا گیا ہے اس کے بجالانے میں جانے کے ساتھ کوشش کریں اور احکام شرعیہ کے بجالانے سے سر موتجاوز نہ کریں اور اہل سنت و جماعت کے عقائد حقہ کے ساتھ اپنے ظاہر و باطن کو آراستہ و پیراستہ رکھیں ۔


کار این است غیر ایں ہمہ ہیچ
ترجمہ
: کام اصل یہی ہے باقی ہے ہیچ

اگر آپ کے والدین پسند کریں اور اخوند و استاد بھی راضی ہوں تو ہندوستان کی سیر کو غنیمت جانیں ۔ والسلام ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا