0

مکتوب 41: اس بیان میں کہ مراتب نہایت النہایت کے آگے ایک اور مرتبہ آتا ہے


مکتوب 41

اس بیان میں کہ مراتب نہایت النہایت کے آگے ایک اور مرتبہ آتا ہے جس کا ہر ایک ذرہ تمام دائرہ امکان سے کئی گنازیادہ ہے۔ شیخ فرید تھانیسری کی طرف صادر فرمایا ہے۔

اللہ تعالیٰ کی عنایت اور اس کے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل عروج کے وقت نہایت النہایت کے مرتبوں کے آگے ایک اور مرتبہ آتا ہے۔ جس مقام کا ہر ایک ذرہ تمام دائرہ امکان سے کئی گنا زیادہ ہے۔ پس اگر اس مقام کا ایک ذرہ سلوک کر کے قطع کیا جائے تو گویا تمام دائرہ امکان سے کئی گنازیادہ مسافت طے ہو جائے گی۔

خاص کر جب کہ اس مرتبہ سے لمبی مسافت طے پس معلوم ہوا کہ مراتب وجوب فما فوقہا کے مقابلہ میں دائرہ امکان کی کچھ مقدار نہیں۔ کاش کہ ان میں قطرہ اور دریا ہی کی نسبت ہوتی ۔ اس سے ثابت ہوا کہ اپنے پاؤں کی قوت سے دوست کے کوچہ میں نہیں پہنچ سکتے اور اپنی آنکھوں سے اس کو نہیں دیکھ سکتے ۔ لا يحمل عطا يَا الْمَلِكِ إِلَّا مَطَايَاهُ پادشاہ کے عطیوں کو اسی کے اونٹ اٹھا سکتے ہیں۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا