مکتوب (42)
اس بیان میں کہ دل کی حقیقت جامع سے ماسوائے اللہ کی محبت کے زنگار کو دور کرنے والی سب سے بہتر چیز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنت کی تابعداری ہے ۔شیخ درویش کی طرف لکھا ہے
سَلَّمَكُمُ اللهُ سُبْحَانَهُ وَأَبْقَاكُمُ الله تعالی آپ کو سلامت اور قائم رکھے جب تک انسان
کا دل پراگندہ تعلقات سے آلودہ ہے تب تک محروم اور مہجور ہے۔ دل کی حقیقت جامع کے آئینے سے ماسوائے اللہ کی محبت کے زنگار کو دور کرنا ضروری ہے اور دل سے زنگار کو دور کرنے والی بہتر چیز حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی بزرگ و روشن سنت کی تابعداری ہے جس کا مدار نفسانی عادتوں کے رفع کرنے پر ہے یعنی جس سے تمام نفسانی عادتیں اور رسمیں دور ہو جاتی ہیں ۔ فَطُوبَى مِنْ شَرْفِ بِهَذِهِ النِعْمَةِ الْعُظْمَى وَ وَيلِ مِنْ هَذِهِ الدَوْلَةِ الْقُضِوِی پس اس شخص کے لئے مبارکباد دی ہے جس کو اس بھابی نعمت کا شرف حاصل ہوا اور افسوس ہے اس شخص پر جو اعلیٰ دولت سے محروم ہوا۔
باقی مقصود یہ ہے کہ جناب اخی اعزی میاں مظفر ولد شیخ گھورن مرحوم شریف بزرگوں کی اولاد میں سے ہیں اور ان کے متعلقین بہت سے ہیں۔ ان کی حالت قابل رحم ہے۔ زیادہ کیا تکلیف دی جائے۔ وَالسَّلاَمُ عَلَيْكُـ وَعَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدی آپ پر اور ہدایت کی راہ پر چلنے والوں پر سلام ہو۔