2

مکتوب 49: ان دونوں دولتوں کے جمع کرنے یعنی ظاہر کو احکام شرعیہ سے آراستہ کرنے اور باطن کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں


مکتوب 49

ان دونوں دولتوں کے جمع کرنے یعنی ظاہر کو احکام شرعیہ سے آراستہ کرنے اور باطن کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں سرداری کے پناہ والے شیخ فرید کی طرف لکھا ہے:


حق تعالیٰ آپ کو ظاہری دولت اور باطنی سعادت سے سعادت مند کرے ۔ حقیقت میں ظاہری دولت یہ ہے کہ اپنے ظاہر کو شریعت مصطفوی صلى الله عليه وسلم کے احکام سے آراستہ کیا جائے اور سعادت باطنی یہ ہے کہ باطن کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے خلاص اور آزاد کیا جائے دیکھئے کس صاحب نصیب کو ان دونوں کرامتوں سے مشرف کرتے ہیں۔


کار این است وغیره این همه پیچ
ترجمه: کام اصلی ہے یہی باقی ہے ہیچ


زیادہ لکھنا موجب تکلیف ہے۔ والسلام

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا