مکتوب 52
اس گروہ بلند کی محبت کی ترغیب میں خواجہ مہدی علی کشمیری کی طرف صادر فرمایا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَام عَلَى بَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفی ۔ اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں کو سلام ہو ۔ )
آپ کا صحفیہ شریفہ جو کمال محبت و اخلاص سے صادر فر مایا تھا، مع بدیوں اور تحفوں کے پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس گروہ کی محبت پر استقامت عطا فرمائے اور قیامت کو انہی کے ساتھ اٹھائے۔ یہ و دالوگ ہیں جن کا ہم نشین بد بخت نہیں ہوتا۔ اور ان کا انفیس و حبیب محروم نہیں ہوتا۔ ہم جُلسا۔ الله اذا رُؤُوا ذكر الله (یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ایسے ہم نشین ہیں کہ ان کے دیکھنے سے خدایا۔ آ جاتا ہے ) یہ وہ لوگ ہیں جس نے ان کو پہچانا اس نے اللہ تعالیٰ کو پالیا۔ ان کی نظر دوا ہے اور ان کی کلام شفا اور ان کی صحبت سراپا نور وضیاء ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جس نے ان کے ظاہر کو دیکھا محروم و نا امید ہوا اور جس نے ان کے باطن کو دیکھا بزرگ ہو گیا۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے کہ النبی یہ کیا ہے جو تو نے اپنے دوستوں کو عطا کیا ہے کہ جس نے ان کو پہچانا اس نے تجھے پالیا اور جب تک تجھے نہ پایا ان کونہ پہچانا یعنی ان کا پہچانا اور تیرا پانا ایک دوسرے سے الگ نہیں ۔ تقدم ذاتی ایک اعتبار سے شناخت کو ہے اور ایک اعتبار سے یافت کو اور کہنے والے کے ز یک مختار اس طرف کی تقدیر ہے کیونکہ وہ میدہ ہے اور اسی کی طرف سے ہدایت بہتر اور مناسب ہے۔
والسلام عليكُمْ وَعَلَى مِنْ لَدَيْكُمُ .