مکتوب 59
اس بیان میں کہ معقول و مشہور و موہوم و مکشوف سب ماسوا میں داخل ہیں۔ پیرزادہ خواجہ عبد الله سلمہ اللہ تعالیٰ کی طرف صادر فرمایا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَام عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفیٰ ( اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو ۔ )
صحیفہ شریف جو اس قرۃ العین ( آنکھوں کی ٹھنڈک ) نے لکھا تھا، پہنچا۔ اس میں لکھا تھا کہ حق تعالیٰ کے کرم سے وہ شعبدے برطرف ہو گئے ہیں اور اس مقولہ سے کچھ نہیں رہا۔ ارادہ اس بات پر لگا ہوا ہے کہ اثبات سے کوئی چیز ہاتھ نہ آئے ۔ معقول دموہوم سب لا کے نیچے داخل ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
اور یہ بھی لکھا تھا کہ یہ بات تکلف سے حاصل ہے۔ امید ہے کہ بے تکلف بھی نصیب ہوگی۔ اے نجابت و شرافت کے نشان والے معقول اور موہوم بلکہ مشہود و مکشوف خواہ آفاقی ہو خواہ انفسی سب دائرہ ماسوا میں داخل ہیں اور محض کھیل کو د اور شعبدہ بازی کی گرفتاری ہے۔ اس گرفتاری کا زوال اگر تکلف کے ساتھ ہے تو طریقہ میں داخل ہے اور علم الیقین کی قسم سے ہے اور اگر یہ دولت بے تکلف میسر ہو جائے اور نفی کے تکلف سے ماسوائی کے انتفاء تک پہنچ جائے تو طریقت کی تنگی سے آزاد ہو جائے گا اور علم کے کوچہ سے نکل جائے گا اور فنا کے ساتھ مشرف ہو جائے گا۔ یہ بات کہنے میں آسان ہے مگر حاصل کرنے اور وہاں تک پہنچنے میں دشوار ہے۔ الا من يسره الله تعالی مگر جس کے لیے اللہ تعالیٰ آسان کرے۔
وہ کاروبار جو حقیقت سے تعلق رکھتا ہے آگے ہے اور انہی بلکہ انتقا ء سے گزر کر آگے مقام
اثبات ہے اور علم کے آگے مین ہے۔ جانا چاہئے کہ حقیقت کے مقابلہ میں طریقت کسی گنتی میں نہیں اور نفی کا اثبات کے مقالہ میں کچھ اعتبار نہیں کیونکہ نفی کا متعلق ممکنات ہیں اور اثبات کا متعاق واجب تعالیٰ نفی اثبات کے مقابلہ میں ایسی ہے جیسے قطرہ دریا کے مقابلہ میں۔ اس نفی اثبات کے حاصل ہونے سے ولایت خاصہ تک پہنچ جاتے ہیں اور ولایت خاصہ کے حاصل ہونے کے بعد یا عروج ہے یا نزول ۔ اگر چہ اس عروج کے لیے بھی خاصہ کے حاصل ہونے کے بعد یا عروج ہے یا نزول ۔ اگر چہ اس عروج کے لیے بھی نزول لازم ہے۔
رَبَّنَا أَثْمِمُ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلّ شَيءٍ قدير” یا اللہ تو ہمارے نور کو تمام
کر اور ہم کو بخش تو ہر شے پر قادر ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَعَلَى سَائِرِ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وَالْعَزمِ مُتابَعَةَ الْمُصْطَفَى عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلام سلام ہو آپ پر اور ان لوگوں پر جنہوں نے ہدایت اختیار کی اور حضرت محمد کی متابعت کو لازم پکڑا۔