مکتوب 64
اس بیان میں کہ احوال کے تغیر و تبدل اور دنیا کمینی کی امیدوں کے حاصل نہ ہونے سے دل تنگ نہ ہونا چاہئے ۔محمد مومن ولد علی جان مرحوم کی طرف صادر فرمایا ہے۔
بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحيم سلَّمكُمُ اللهُ تَعَالَى عَمَّا لا يَليقُ بجنابِكُمْ . (اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں سے سلامت رکھے جو آپ کی جناب کے لائق نہیں ہیں ۔ ( الدُّنْیا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ (دنیا مومن کا قید خانہ ہے اور قید خانہ کے مناسب حال درد و اندوہ و مصیبت در نج ہوتا ہے۔ احوال کے تغیر و تبدل سے دل تنگ اور امیدوں کے حاصل نہ ہونے سے دلگیر نہ ہونا چاہئے ۔ فَإِنْ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ العُسْرِ بشراء ( کیونکہ تنگی کے ساتھ فراخی ہے ) ایک تنگی کے ساتھ دو فراخی کو ملا دیا ہے ۔ شاید اس سے دنیا اور آخرت کی فراخی مراد ہو۔
با کریمان کار با دشوار نیست
ترجمہ: کریموں پر نہیں مشکل کوئی کام
باقی احوال کو سیادت مآب توفیق آثار میر سید عبدالباقی روبرو بیان کر دیں گے۔ میر صاحب موصوف آپ کی شفقتوں اور حقوق کو مدنظر رکھ کر آپ کی ملاقات گرامی کے لیے حاضر
ہوتے ہیں ۔ والسلام