0

مکتوب 81: پند نصیحت اور دنیا کی بیہودہ زیب وزینت سے بچنے کے بیان میں


مکتوب 81

پند نصیحت اور دنیا کی بیہودہ زیب وزینت سے بچنے کے بیان میں محمد مراد تو بیگی کی طرف صادر فرمایا ہے:۔

الْحَمُدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفیٰ (اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو ) ۔

ایسا نہ ہو کہ یاران نیک انجام بچوں کی طرح دنیائے کمپنی کی بیہودہ زیب وزینت اور لکھی سج ونج جو الظاهر طراوت وحلاوت رکھتی ہے پر فریفتہ ہو جائیں اور دشمن لعین کے ورغلانے سے مباح کو چھوڑ کر مشتبہ میں اور مشتبہ سے حرام میں جا پڑیں اور اپنے مولا جل شانہ سے نجل اور شرمندہ ہوں۔ تو بہ وانابت میں قدم راسخ رکھنا چاہئے اور منہیات شریعہ کو زہر قاتل جاننا چاہئے۔ ہمه اندرز من بتوایس است که تو طفلی و خانه رنگین است ترجمہ : نصیحت ہے تجھ سے یہی سر بسر کہ لڑکا ہے تو اور رنگین ہے گہر حق تعالیٰ نے اپنے کمال کرم سے اپنے بندوں پر مباحات کا دائرہ وسیع کیا ہے وہ شخص بہت ہی بد بخت ہے جو اپنی تنگدلی کے باعث اس وسعت کو تنگ خیال کر کے اس دائرہ وسیع کے باہر قدم رکھے اور حد و دشریعہ سے نکل کر مشتبہ اور محرم میں جاپڑے حدود شریعہ کو لازم پکڑنا چاہئے اور ان حدود سے سر موتجاوز نہ کرنا چاہئے ۔ رسم و عادت کے طور پر نماز پڑھنے والے اور روزہ رکھنے والے بہت ہیں، لیکن پر ہیز گار جو حدود شریعہ کی محافظت کریں بہت کم ہیں ۔ وہ فارق یعنی فرق کرنے والی شے جو حق کو باطل سے اور جھوٹے کو بچے سے جدا کرے۔ یہی پر ہیز گاری ہے۔

کیونکہ نماز و روزہ تو جھوٹا اور سچا دونوں ادا کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے۔ مُلاک دِينِكُمْ بِالْوَرُعُ (دین کا اصل پر ہیز گاری ہے ) اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے۔ لَا تَعْدِلُ بِالرَّعَةِ شَيْئًا ( پرہیز گاری کے برابر اور کوئی شے نہیں ) یار اگر چہ پر تکلف کھانے کھاتے ہیں اور نفیس لباس پہنتے ہیں لیکن لذت کا پا نا اور نفع حاصل کرنا فقراء کے طعام ولباس میں ہے۔ ع

آنکه آں داد بشاہاں بگدایان این داد
ترجمه
جود یا شاہوں کو اس نے ہے گداؤں کو دیا


آن و ایں میں بہت فرق ہے کیونکہ آں رضائے مولیٰ سے دور ہے اور ایں اس کی رضا کے نزدیک نیز آپ کا حساب بھاری ہے اور اس کا حساب ہلکا ۔ رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهِيَ ءُ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (یا اللہ تو اپنے پاس سے ہم پر رحمت نازل فرما اور ہمارے کاموں سے ہمارے نصیب ہدایت کر ) ۔ برخورداری سلطان مراد نے تو بہ وانابت کی توفیق پائی ہے اور طریقہ اخذ کیا ہے حق تعالیٰ اس کو ثابت قدمی اور استقامت عطا کرے۔ اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَعَلَى سَائِرِ الْإِخْوَانِ

( آپ کو اور تمام دوستوں کو السلام علیکم )

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا