مکتوب 83
ظاہر و باطن کی جمعیت کو شریعت و حقیقت کے ساتھ جمع کرنے پر ترغیب دینے میں بہادر خان کی طرف لکھا ہے :-
حق تعالی سید المرسلین صلى الله عليه وسلم کے طفیل مختلف تعلقات سے نجات بخش کر بالکل اپنی جناب کا گرفتار کرے۔
ہرچہ جز عشق خدائے احسن است
گر شکر خوردن بود جان کندن است
ترجمہ: سوائے عشق حق جو کچھ کہ ہے ہر چند احسن ہے
شکر کھانا بھی گر ہو وے عذاب جان کندن ہے
ظاہر کو شریعت روشن سے آراستہ کرنا اور باطن کو ہمیشہ حق جل شانہ کے ساتھ رکھنا بڑا کام ہے۔ دیکھئے کس نیک بخت کو ان دو بڑی نعمتوں سے مشرف فرماتے ہیں۔ آج ان دونوں نسبتوں کا جمع کرنا بلکہ صرف ظاہر شریعت پر استقامت کرنا بھی بہت مشکل ہے اور سرخ گندھک یعنی اکسیر سے زیادہ نایاب ہے۔ حق تعالیٰ اپنے کمال کرم سے سید اولین و آخرین صلى الله عليه وسلم کی متابعت پر ظاہری باطنی استقامت عطا فرمائے ۔
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا