0

مکتوب 85: شیخ عبد الحئی کے بعض کمالات کے بیان میں


مکتوب 85

شیخ عبد الحئی کے بعض کمالات کے بیان میں شیخ نور محمد کی طرف صادر فرمایا ہے:۔

الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطفی اللہ تعالی کے لیے حمد ہے اور اس کےبرگزیدہ بندوں پر سلام ہو۔

اس طرف کے فقرا کے احوال و اوضاع حمد کے لائق ہیں اور آپ کی استقامت حق تعالیٰ سے مطلوب ہے۔ برادرم شیخ میاں عبد الحئی آپ کا ہم شہر ہے ۔ آپ کے قرب و جوار میں آیا ہے علوم ومعارف غریبہ کا نسخہ ہے اور اس کی راہ کی ضروری چیزیں اس کے پاس بہت ہیں۔ اس کی ملاقات دور افتادہ یاروں کے لیے غنیمت ہے، کیونکہ نیا آیا ہے اور نئی چیزیں لایا ہے۔ فنا و بقاء کا اس کے پاس نشان ہے اور جذ بہ وسلوک کا اس کے پاس بیان ہے بلکہ فتاو بقاء متعارف کے سوا اور جذ بہ وسلوک مقررہ سے آگے بھی واقف ہے۔ بلکہ وہاں اس کا گزر ہے۔ مکتوبات کے بہت سے معارف غریبہ اس نے سنے ہوئے ہیں اور حتی المقدور استفسار کر کے حاصل کیے ہوئے ہیں۔ واللہ سبحانہ الموفق آپ اپنے احوال کو مفصل طور پر مشار الیہ کے پاس بیان کر دیں اس سے زیادہ کیا لکھا جائے۔

والسلام۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا