0

مکتوب 86: خط کے جواب میں شیخ طاہر بدخشی کی طرف


مکتوب 86

خط کے جواب میں شیخ طاہر بدخشی کی طرف صادر فرمایا ہے:۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفیٰ اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو۔

معزز بھائی کا خط آیا۔ معارف مندرجہ کا احوال پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ کس قدر اعلیٰ دولت ہے کہ محبان مخلص سب سے ہاتھ دھو کر حق تعالیٰ کی پاک بارگاہ کی طرف متوجہ ہوں اور ماسوا پر پشت پا مار کر بالکل اسی کے ہور ہیں ۔
اس طرف کے باقی حالات برادرم شیخ عبدالحئی مفصل بیان کرے گا۔ علوم و معارف زبانی اور خط مشارالیہ کے پاس بہت موجود ہیں ۔ اس لیے ان کی نسبت کچھ نہیں لکھا گیا۔ نبی جو پے اوران کے آل بزرگوار کے طفیل اللہ تعالیٰ تمام کاموں کا انجام بخیر کرے۔

والسلام۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا