متوب 88
اس بیان میں کہ اس سے بڑھ کر اور کونسی نعمت ہے کہ کسی شخص نے ایمان و صلاح کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو سفید کیا ہو اور جوانی میں اس پر خوف غالب ہو اور بڑھاپے میں امید و رجا۔ پہلوان محمود کی طرف لکھا ہے۔
یہ کس قدر اعلیٰ نعمت ہے کہ کوئی شخص ایمان اور نیکی کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو سفید کر لے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔ مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ غُفِرَ لَهُ جو اسلام میں بوڑھا ہوا وہ بخشا جائے گا امید کی جانب کو ترجیح دیں اور معرفت کا ظن غالب رکھیں کہ جوانی میں خوف زیادہ درکار ہے اور پیری میں رجا زیادہ غالب چاہئے۔
والسلام اولاََ وآخراََ ۔
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا