0

مکتوب 89: نصیحت کے بیان میں سیادت پناہ میر محبت اللہ کی طرف


مکتوب 89

نصیحت کے بیان میں سیادت پناہ میر محبت اللہ کی طرف صادر فرمایا ہے:۔


بنَا اللهُ سُبْحَانَهُ وَ إِيَّاكُمْ عَلَى جَادَّةِ آبَائِكُمُ الْكِرَامِ بِصَدَقَةِ حَبِيْبِهِ سَيْدِ الْأَنَامِ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمُ الصَّلوة والسلام اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے طفیل ہم کو اور آپ کو آپ کے بزرگ باپ اں کے سیدھے راستہ پر ثابت قدم رکھے ) ۔

اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کا احسان ہے ۔ کہ اس جگہ کے فقرا کے احوال و او نساع تد کے لائق ہیں اور آپ کی صحت و عافیت اور اثبات و استقامت حق تعالی سے مطلوب ہے ۔ میرے مشفق و مخدوم مکرم ۔ وقت گزرتا چلا جارہا ہے اور جوں جوں از رتا ہے عمر کم ہوتی جاتی ہے اور موت نزدیک آتی جاتی ہے۔ اگر آپ نے آج فکر نہ کیا تو کل ندامت وحست اٹھانی پڑے گی ۔ کوشش کرنی چاہئے کہ یہ چند روز و زندگی شریعت غرا کے موافق بسر ہو جائے تا کہ نجات کی امید ہو ۔ اب علم کا وقت ہے عیش و آرام کا وقت ابھی آگے ہے۔ جب اس عمل کا پھل ملے گا۔ عمل کے وقت آرام کرنا گویا اپنی کھیتی کو کچا کھا جانا اور اس کے چھل سے محروم رہنا ہے۔ زیادہ لکھنا موجب تکلیف ہے۔ ظاہری باطنی دولت آپ کے نصیب ہو ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا