0

مکتوب 90: سفارش میں مرزا عرب خاں کی طرف


مکتوب 90

سفارش میں مرزا عرب خاں کی طرف صادر فرمایا ہے:۔

اللہ تعالیٰ آپ کو آفاقی اور انفسی دشمنوں پر فتح دے اور ظاہری و باطنی آفات و بلیات سے بچائے۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے ۔ الْخَلَقَ عيالُ اللهِ وَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهُ مِنْ احْسَنَ إلى عياله خلق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے اور مخلوقات میں سب سے زیادہ پیارا اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ شخص ہے جو اس کے عیال کے ساتھ احسان کرے ۔ حق تعالیٰ بندوں کے رزق کا متکفل ہے اور مخلوقات اس کے عیال کی طرح ہے جو شخص کسی کے عیال کے ساتھ غمخواری کرے اور اس کے بوجھ کو اٹھائے تو وہ شخص اس عیال والے شخص کے نزدیک بہت محبوب ہوگا۔ کیونکہ اس نے اس کو سبکسار کر دیا ہے اور اس کا بار مونت اپنے ذمے لے گیا ہے۔ اسی سبب سے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے کہ حافظ حامد مرد صالح اور قرآن مجید کا قاری ہے۔ کثرت عیالداری کے باعث حیران و پریشان ہے کیونکہ ان کے حقوق سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔ آپ کے کرم اور بخشش سے امید ہے کہ آپ اس کی مدد و اعانت فرمائیں گے ۔ کریموں کو بخشش کے لیے ایک بہانہ کافی ہے۔

والسلام ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا