2

مکتوب 93 : اس بیان میں کہ تمام اوقات ذکر الہی میں مشغول رہنا چاہئے


مکتوب 93

اس بیان میں کہ تمام اوقات ذکر الہی میں مشغول رہنا چاہئے ۔ سکندر خاں لودی کی طرف لکھا ہے۔

پنج وقتی نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے اور سنت مؤکدہ کو بجالانے کے بعد اپنے اوقات کو ذکر الہی میں صرف کرنا چاہئے اور اس کے سوا کسی چیز میں مشغول نہ ہونا چاہئے ۔ یعنی کھانے ، سونے اور آنے جانے میں غافل نہ ہونا چاہئے۔ ذکر کا طریق آپ کو سکھلایا ہوا ہے۔ اسی طریق پر استعمال کریں اور اگر جمعیت میں فتور معلوم کریں تو پہلے فتور کا باعث دریافت کرنا چاہئے اور پھر اس کو تا ہی کا تدارک کرنا چاہئے اور بڑی عاجزی اور زاری سے حق تعالٰی کی جناب کی طرف متوجہ ہو کر اس ظلمت کے دُور ہونے کی دعا مانگنی چاہئے اور جس شیخ سے ذکر سیکھا ہے اس کو وسیلہ بنانا چاہئے ۔ وَاللهُ سُبْحَانَهُ المَيْسِرُ كُلَّ عَسِيرٍ حق تعالیٰ ہر مشکل کو آسان کرنے والا ہے ۔
والسلام۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا