مکتوب 94
اس بیان میں کہ آدمی کو عقائد کی درستی اور اعمال صالحہ کے بجالانے سے چارہ نہیں ہے تا کہ ان دو پروں کے ساتھ عالم حقیقت کی طرف اڑے۔ خضر خاں لودی کی طرف لکھا ہے ۔
حق تعالی شریعت مصطفی صلى الله عليه وسلم کے راستہ پر استقامت فرمائے جو کچھ ضروری ہے یہ ہے کہ اول فرقہ ناجیہ اہلسنت و جماعت کے عقائد کے موافق اپنے عقائد کو درست کریں اور پھر احکام فقهی از قسم فرض و سنت و واجب و مستحب و حلال و حرام و مکر وہ مشتبہ جاننے کے بعد ان کے موافق عمل بجالائیں جب یہ اعتقادی اور عملی دو پَر حاصل ہو گئے اور خداوند تعالیٰ کی توفیق نے مدد کی تو عالم حقیقت کی طرف پرواز کر سکتے ہیں ورنہ ان دو بازوؤں کے حاصل ہونے کے بغیر عالم حقیقت تک پہنچنا محال ہے۔
محال است سعدی که راه صفا
تواں رفت جز در پے مصطفیٰ
ترجمہ: اطاعت نہ ہو جب تک مصطفیٰ کی
کبھی حاصل نہ ہو دولت صفا کی
ثَبَّنَا اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَإِيَّاكُمْ عَلَى مُتَابَعَتِهِ عَلَيْهِ وَعَلَى الِهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ الله تعالٰی ہم اور آپ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متابعت پر ثابت قدم رکھے۔