6

مکتوب 19 : بعض حاجتمندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا


مکتوب (19)

بعض حاجتمندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا ہے:


خادم فقیر کی عرض ہے کہ لشکر سے ایک شخص نے آکر بیان کیا کہ دہلی اور سر ہند کے وظیفہ دار فقرا کا روپیہ گزشتہ فصل خریفہ کی بابت حضور کے بلند درگاہ کے ملازموں کے حوالہ ہوا ہے تا کہ حق ثابت کرنے کے بعد حق داروں کو پہنچا دیں۔ اس لئے گستاخی کی گئی ہے کہ ہزار تنکہ فصلانہ شیخ ابوالحسن حافظ و اہل علم کے نام اور ہزار تنکہ فصلا نہ شیخ شاہ حمد حافظ کے نام۔ نواب شیخ کی سرکار سے مقرر ہے۔ دونوں مذکورہ بالا شخص زندہ موجود ہیں۔ اس میں کچھ شبہ نہیں اور انہوں نے اپنے کسی معتبر آدمی کو بھیجا ہے۔ اگر خبر مذکورہ سچی ہو تو ان دونوں مذکورہ اشخاص کا روپیہ حامل عریضہ ہذا کے حوالہ کر دیں یہ دونوں شخص سرہند میں موجود ہیں ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا