2

مکتوب 51: شریعت روشن علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے رواج دینے کی ترغیب می


مکتوب 51

شریعت روشن علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے رواج دینے کی ترغیب میں سیادت پناہ شیخ فرید کی طرف لکھا ہے:


خدائے تعالیٰ کی جناب میں دعا ہے کہ ان بزرگوں کی اولاد کے وجود شریف کے ذریعے شریعت عزا کے ارکان اور ملت روشن کے احکام قوت پکڑیں اور رواج پائیں۔

کارائیں وغیرہ زمین ہمر بیچ

ترجمه : کام اصلی ہے یہی باقی ہیچ

آج کل بیچارے اہل اسلام اس طرح گمراہی کے بھنور میں پھنسے ہیں کہ ان کی نجات کی امید بھی خیر البشر صلى الله عليه وسلم کی اہل بیت کی کشتی سے ہے۔ آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ مَثَلُ أَهْل بَيْنِي كَسَفِينَةٍ نُوحٍ مَنْ رَكَبَهَا نَجَا وَ مَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَ میری اہل بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی طرح ہے جو اس پر سوار ہو گیا بچ گیا اور جو اس سے پیچھے رہا ہلاک ہو گیا۔ اپنی تمام بلند ہمتی اسی بات پر لگائیں تا کہ یہ بڑی بھاری سعادت حاصل ہو جائے ۔ خدا کے فضل سے جاہ وجلال اور عظمت و شوکت سب کچھ حاصل ہے۔ ذاتی شرف وعزت کے ساتھ اگر یہ بات بھی شامل ہو جائے تو سبقت کا گیند سعادت کے چوگان کے ساتھ سب سے آگ لے جاویں گے۔ یعنی بڑی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ فقیر حقیر شریعت حقہ کی ترویج اور تائید میں اس قسم کی باتوں کے ظاہر کرنے کے ارادے پر آپ کی خدمت کی طرف متوجہ ہے۔

ماہ رمضان کا ہلال دہلی دیکھا گیا ۔ حضرت والدہ بزرگوار کی مرضی توقف میں معلوم ہوئی۔


اس واسطے تمام قرآن مجید سننے تک دیر کی ۔ وَالامُرُ عِندَ اللهِ سُبْحَانَهُ آگے جو خدا کو منظور ہے ۔
دونوں جہاں کی سعادت آپ کے نصیب ہو ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا