2

مکتوب 55 : محبت کے ظاہر کرنے میں سیادت پناہ شیخ عبدالوہاب کی طرف لکھا ہے


مکتوب 55

محبت کے ظاہر کرنے میں سیادت پناہ شیخ عبدالوہاب کی طرف لکھا ہے:


کچھ مدت سے فقیر کے دل میں آپ کے ملازموں کی نسبت محبت پیدا ہوگئی ہے۔ سوائے اس رابطہ کے جو پہلے ثابت تھا اسی واسطے آپ کے حق میں غائبانہ دعا میں مشغول ہے اور جب سرور کائنات اور فخر موجودات صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ مَنْ اَحَبَّ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمُ إِيَّاهُ، جو شخص اپنے بھائی کو دوست رکھے تو اسے چاہئے کہ اس کو جتلا دے۔ اس لئے اپنی محبت کا ظاہر کرنا بہتر اور مناسب جانا اور اس محبت سے جو آنحضرت صلى الله عليه وسلم کے رشتہ داروں کے ساتھ پیدا ہوگئی ہے۔ بڑی امید لگ رہی ہے حق تعالیٰ اپنے حبیب سید البشر صلى الله عليه وسلم کے طفیل ان کی محبت پر استقامت عطا فرمائے ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا