2

مکتوب 56: ایک سید کی سفارش میں شیخ عبدالوہاب کی طرف صادر فرمایا


مکتوب 56

ایک سید کی سفارش میں شیخ عبدالوہاب کی طرف صادر فرمایا ہے۔۔


سادات کثیر البرکات کی پاک درگاہ دین و دنیا کے سردار صلى الله عليه وسلم کی جزئیت یعنی جُز اور اولاد ہونے کے باعث اس سے بڑھ کر ہے کہ اس کی تعریف اور توصیف ہو سکے۔ ہاں اس کو اپنی سعادت کا وسیلہ بنا کر اس بارہ میں جرأت کرتا ہے بلکہ اس وسیلہ سے اپنے آپ کی ستائش کرتا ہے اور ان کی محبت کو جس کا ہمیں امر ہے ظاہر کرتا ہے۔ اَللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ مُحِبَيْهِم بِحُرُمَتِ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَعَلَيْهِمُ الصَّلوةُ وَالسَّلامُ ، یا اللہ تو اپنے سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سادات کے محبوں میں سے ہم کو بنا۔ حامل عریضه نیاز میر سید احمد سادات سامانہ میں سے ہیں اور طالب علم اور نیک ہیں۔ گزارہ کی تنگی کے باعث اس طرف متوجہ ہوئے ہیں اگر سر کار عالی میں کچھ گنجائش ہو تو یہ اس کے لائق اور مستحق ہیں ورنہ اپنے مخلصوں میں کسی کی طرف سفارش کریں کہ وجہ معاش کی طرف سے ان کو خاطر جمع کردیں چونکہ یقین تھا کہ آپ کے خادم فقراء اور محتاجوں کے بارے میں اور خاص کر سادات عظام کی امداد میں بڑی توجہ فرماتے ہیں ۔ اس لئے چند کلمے لکھے گئے روانگی کے وقت اگرچه رخصت کی سعادت سے سعادت مند نہیں ہوا ہے لیکن مخلصوں کے گروہ میں سے ہے۔ حق تعالیٰ آپ کی محبت اور اخلاص پر استقامت بخشے۔

زیادہ لکھنا گستاخی ہے۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا