2

مکتوب 57: نصیحت کے بارے میں شیخ محمد یوسف کی طرف لکھا


مکتوب 57

نصیحت کے بارے میں شیخ محمد یوسف کی طرف لکھا ہے۔

حق تعالٰی اپنے حبیب سید المرسلین صلى الله عليه وسلم کے طفیل آپ کو بزرگ باپ دادوں کے رستہ پر ثابت قدم رکھے۔ بزرگی آپ کے خاندان میں موروثی ہے۔ اس طرح زندگانی بسر کریں کہ اس وراثت کا استحقاق حاصل ہو۔ اپنے ظاہر کو ظاہر شریعت سے اور باطن کو باطن شریعت یعنی حقیقت سے آراستہ پیراستہ رکھیں کیونکہ حقیقت اور طریقت دونوں شریعت ہی کی حقیقت اور طریقت سے مراد ہیں۔ نہ یہ کہ شریعت اور ہے اور طریقت و حقیقت کچھ اور ۔ کہ یہ الحاد اور زندقہ ہے ۔ فقیر کا گمان آپ کے حق میں بہت نیک ہے بعض واقعات اس پر شاہد ہیں اور آپ کے والد بزرگوار علیہ الرحمتہ کے سامنے بھی یہ ماجرا ظاہر کیا گیا تھا۔ باقی مقصود یہ ہے کہ شیخ عبد الغنی بہت نیک اور خدا پرست آدمی ہے۔ اگر آپ کی خدمت میں کسی امر کے لئے رجوع کرے تو اس کے حال پر توجہ فرمائیں۔

والسلام ولاکرام۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا