مکتوب 188
ان مسائل کے حل میں جو پوچھے گئے تھے ۔ خواجہ محمد صدیق بدخشی کی طرف لکھا ہے:
میرے عزیز بھائی کا مکتوب مرغوب پہنچا۔ امورگانہ کی نسبت آپ نے دریافت کیا تھا۔ اے محبت کے نشان والے! مرتبہ قلب میں بعض لطائف کا پوشیدہ رہنا لطائف پر ہی موقوف ہے جن کا متضمن قلب ہے نہ ان لطائف پر جو قلب کے ماسوا متحقق ہیں کیونکہ مرتبہ قلب میں ان کا پوشیدہ ہونا کچھ معنی نہیں رکھتا۔
دوسرا یہ کہ اس شخص کو جس کی استعداد مرتبہ روح یا قلب تک ہے ۔ پیر صاحب کا تصرف اس کو مرتبہ فوق تک پہنچا سکتا ہے۔ لیکن یہاں ایک ایسا دقیقہ ہے جو حضور صلى الله عليه وسلم سے تعلق رکھتا ہے جس کا بذریعہ تحریر بیان کرنا مشکل ہے۔
دوسرا یہ کہ جب ظاہر باطن کے رنگ میں اور باطن ظاہر کے رنگ میں رنگا جائے تو پھر کیا مشکل ہے کہ ظاہر کے احکام باطن میں اور باطن کے احوال ظاہر میں پیدا ہو جائیں ۔
والسلام ۔