2

مکتوب 201: ایک استفسار کے جواب میں کو چک بیگ حصاری کی طرف لکھا


مکتوب 201

ایک استفسار کے جواب میں کوچک بیگ حصاری کی طرف لکھا ہے:


الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفی اللہ کی حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو۔ جناب کوچک بیگ حصاری نے پوچھا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ علوم سب کے سب دو یا تین حرفوں میں مندرج ہیں۔ اس بات کا یقین کریں یا نہ کریں اس کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ ظاہر اس شخص نے علم وسماع اور کتابوں کے مطالعہ کی رو سے کہا ہوگا۔ کیونکہ متقدمین بزرگوں سے اس قسم کی باتیں سرزد ہوئی ہیں ۔

حضرت امیر کرم اللہ وجہہ نے فرمایا ہے: کہ تمام علوم بسم اللہ کی با میں مندرج ہیں بلکہ اس باکے نقطہ میں اور اگر وہ شخص اس بات میں کشف کا دعویٰ کرتا ہے تو اس کا امر دو حال سے خالی نہیں۔ اگر وہ یہ کہے کہ مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ تمام علوم دو تین حرفوں میں عام طور پر مندرج ہیں۔ خواہ ان دو تین حرفوں کو خاص طور پر اسے جتلایا گیا ہو یہ نہ تو صدق کا احتمال رکھتا ہے اور اگر کہے کہ سب علوم کو دو تین حرفوں کے ضمن میں مجھ پر منکشف کیا ہے اور ان دو تین حرفوں کے صفحہ میں تمام علوم کا مطالعہ کرتا ہوں ۔ تو وہ جھوٹا مدعی ہے اس کی بات کا یقین نہ کرنا چاہئے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وَالْتَزَمَ مُتَابَعَةَ الْمُصْطَفَى عَلَيْهِ وَ عَلَى الِهِ الصَّلَوَاتُ وَالتَّسْلِيمَات اَتَمُهَا وَاَكْمَلُهَا اور سلام ہو اس شخص پر جس نے ہدایت پائی اور حضرت مصطفی صلى الله عليه وسلم کی متابعت کو لازم پکڑا۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا