مکتوب 241
بعض یاروں کی ترقی کے بیان میں مولا نا محمد صالح کی طرف لکھا ہے:-
میرے سعادت مند بھائی کو حمد وصلوٰۃ کے بعد معلوم ہو کہ ان حدود کے احوال حمد کے لائق ہیں اور اس جگہ کے سب یار خوش و خرم ہیں۔ بالخصوص مولانا محمد صدیق ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کی عنایت سے ولایت خاصہ کے ساتھ مشرف ہوئے اور اسم جزئی سے اسم کلی کے ساتھ ملحق ہوئے۔ باوجود اس کے نظر فوق کی جانب رکھتے ہیں۔ وہاں سے نصیب وافر حاصل کر کے شاید رجوع کی طرف میلان کریں ۔ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ : اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے۔ کبھی کبھی اپنے اور ان دوستوں کے احوال جو طریقہ میں داخل ہوئے اور ہوتے ہیں۔ لکھتے رہا کریں اور چند روز اسی جگہ استقامت اختیار کریں۔
والسلام۔
نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا